ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سیاہ فام کی ہلاکت، شارلیٹ پولیس نے بھی فوٹیج جاری کر دی

سیاہ فام کی ہلاکت، شارلیٹ پولیس نے بھی فوٹیج جاری کر دی

Sun, 25 Sep 2016 18:17:01  SO Admin   S.O. News Service

شارلیٹ 25ستمبر(آئی این ایس انڈیا)شارلیٹ میں پولیس نے سیاہ فام امریکی کیتھ سکاٹ کی ہلاکت کی ویڈیو جاری کر دی ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ غیرمسلح تھا۔ اس شوٹنگ کے ایک ہفتے بعد بھی امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے اس شہر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر شارلیٹ میں سیاہ فام امریکی کیتھ لاموں سکاٹ کی منگل کے دن ایک پولیس اہلکار کی گولی سے ہلاک ہونے کے بعد مظاہروں کا سلسلہ مسلسل پانچویں سے جاری ہے۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہفتے کی رات بھی سڑکوں پر انصاف کے لیے سراپا احتجاج رہی، جو اتوار کی صبح تک احتجاج کرتی رہی۔ہفتے کے دن شارلیٹ پولیس نے پولیس کی طرف سے شوٹنگ کی وہ ویڈیو جاری کی گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 43 سالہ کیتھ کو کس طرح گولی ماری گئی۔ پیر کے دن رونما ہونے والے شوٹنگ کے اس واقعے کے بعد کیتھ زخمی ہو گیا تھا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتا ہوا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس اہلکار کے باڈی کیم اور ڈیش کیم سے بنی ان ویڈیوز میں بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ شوٹنگ کے وقت کیتھ کے پاس گن نہیں تھی۔ شارلیٹ پولیس کے سربراہ کیری پوٹنی نے بھی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا معلوم نہیں ہوتا کہ کیتھ کے ہاتھ میں گن تھی۔شہر شارلیٹ میں اس خونریز واقعے کے بعد مسلسل پانچویں دن بھی مظاہرین کی ایک معقول تعداد سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے۔ اتوار کی صبح تک جاری ان احتجاج مظاہروں میں سیاہ فام امریکیوں کے ساتھ سفید فام شہری بھی شامل تھے۔پولیس نے کسی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر شارلیٹ میں رات کا کرفیو بھی نافذ کیا تھا لیکن مظاہروں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ کیتھ کے گھر والے اور مظاہرین پولیس کے اس بیان کو رد کرتے ہیں کہ جب اسے شوٹنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا تو وہ گن کے ساتھ مسلح تھا۔شارلیٹ پولیس کے سربراہ کیری پوٹنی نے بھی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا معلوم نہیں ہوتا کہ کیتھ کے ہاتھ میں گن تھی۔کیتھ کے گھر والوں نے بھی جمعے کے دن اس شوٹنگ کی ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں سات بچوں کے باپ کیتھ کی اہلیہ چیختی ہوئی پولیس کو کہتی ہے کہ اسے مت مارو، اس کے پاس کوئی گن نہیں ہے۔ دو منٹ دورانیے کی یہ ویڈیو کیتھ کی اہلیہ نے اپنے موبائل فون سے بنائی تھی۔کیتھ کے کنبے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی فوٹیج سے بھی ظاہر ہو گیا ہے کہ کیتھ غیر مسلح تھا اور اسے اس طرح گولی کا نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ کیتھ اسکاٹ کے وکیل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کیتھ غلط طریقے سے یا کوئی جارحانہ رویہ ظاہر نہیں کر رہا تھا اور اسے اس طرح گولی نہیں مارنا چاہیے تھی۔


Share: